پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار 68 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا

0

کراچی(نیوزدیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی کے بعد 100 انڈیکس 68 ہزار 362 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

جمعرات کے روز مارکیٹ کے آغاز پر انڈیکس گزشتہ روز کے اختتامی پوائنٹ 67 ہزار 756 سے شروع ہوا اور کچھ ہی دیر میں 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل 28 مارچ کو 100 انڈیکس 67 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.