خیبرپختونخوا میں ٹرانسپورٹ کا انقلاب

ڈاکٹر زین اللہ خٹک

0

وہ صوبہ جسے ہمیشہ پسماندگی، ٹریفک کے مسائل اور کمزور انفراسٹرکچر کا طعنہ دیا جاتا تھا، آج جدید ٹرانسپورٹ اور موٹرویز کے جال کی بدولت پاکستان کے ترقی یافتہ صوبوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ سب پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور عمران خان کے وژن کا نتیجہ ہے، جس نے خیبرپختونخوا کے عوام کو ترقی کا نیا راستہ دکھایا۔
پشاور جیسے قدیم شہر میں بی آر ٹی منصوبہ کسی انقلاب سے کم نہیں۔روزانہ 260,000 سے زائد مسافر سفر کرتے ہیں۔31 کلومیٹر طویل ٹریک اور 30 اسٹیشنز شہر کو جدید سفری سہولتوں سے آراستہ کرتے ہیں۔
یہ منصوبہ عمران خان کے وژن اور پی ٹی آئی کی محنت کی جیتی جاگتی مثال ہے۔81 کلومیٹر طویل سوات موٹروے نے سفر کے گھنٹوں کو منٹوں میں بدل دیا۔سیاحت میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہزاروں روزگار کے مواقعیہ منصوبہ نہ صرف وادیٔ سوات بلکہ پورے صوبے کے لئے خوشحالی کا ذریعہ ہے۔
ڈی آئی خان–پشاور موٹروے
360 کلومیٹر طویل منصوبہ جنوبی اضلاع کی تقدیر بدلنے والا ہے۔ یہ خطے کو وسطی ایشیا سے جوڑ کر پاکستان کو تجارتی مرکز بنانے میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں بی آر ٹی پی ٹی آئی کا وژن ہیں ۔پی ٹی آئی حکومت نے صرف پشاور پر اکتفا نہیں کیا بلکہ مردان، ایبٹ آباد، بنوں اور سوات میں بھی بی آر ٹی منصوبوں کا اعلان کیا تاکہ صوبے کے ہر شہری کو یکساں سہولت ملے۔پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو ایک نئے دور میں داخل کر دیا ہے۔ بی آر ٹی، موٹرویز اور مستقبل کے منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ عمران خان کا وژن عوام کی سہولت اور خوشحالی کے لئے ہے۔ آج کے خیبرپختونخوا کے عوام فخر سے کہتے ہیں:”یہ ہے اصل تبدیلی!”۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام ان منصوبوں کی حقیقت کو دیکھیں، ان ترقیاتی کاموں کا موازنہ ماضی کی حکومتوں کی ناکامیوں سے کریں اور فیصلہ کریں کہ صوبے اور ملک کا مستقبل کس کے ہاتھ میں محفوظ ہے۔
اگر ہم چاہتے ہیں کہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے، ہماری نئی نسل جدید سہولتوں سے فائدہ اٹھائے اور پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک کامیاب ملک کے طور پر ابھرے، تو پھر ہمیں اس قیادت کا ساتھ دینا ہوگا جس نے خواب نہیں بلکہ حقیقت میں عوامی سہولتیں دیں۔یہ وقت ہے کہ ہم ایک ہوکر عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں، کیونکہ یہی پاکستان کی اصل امید ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.