Browsing Category
موسم
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فلیش فلڈ کا خطرہ، 28 سے 31 جولائی تک بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 28 سے 31 جولائی تک بارش کا امکان ہے، جس کے باعث اچانک سیلاب (فلیش فلڈ) کا خطرہ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں استور، سکردو، ہنزہ، شِیگر، وادی نیلم، باغ اور مظفرآباد…
آج سے ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل ہونگی، شدید بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
ان ہواؤں کے باعث آج سے جمعرات تک اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز اور بعض مقامات پر شدید بارش…
28 جولائی سے مون سون کا پانچواں سپیل،الرٹ جاری
پنجاب میں مون سون کا پانچواں سلسلہ 28 سے 31 جولائی تک جاری رہے گا
پنجاب میں مون سون بارشوں کا پانچواں مرحلہ 28 جولائی سے 31 جولائی تک متوقع ہے، جس دوران صوبے کے متعدد اضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ…
مون سون کے چوتھے سپیل کا آخری دن؛ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا
(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کے چوتھے سپیل سے متعلق جو شدید بارشوں کی پیشگوئیاں کی گئی تھیں، وہ مجموعی طور پر ملک بھر میں پوری نہ ہو سکیں۔
ماہرین کے اندازوں کے مطابق اس مرحلے میں موسلا دھار بارش کی توقع کی جا رہی تھی،…
اگلے چند گھنٹے میں شدید بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
**لاہور:** محکمہ موسمیات نے اگلے چند گھنٹوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
**تفصیلات:** پنجاب میں مون سون کی تیز بارشوں نے تباہی مچادی ہے، طوفانی بارشوں سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔…
بارش: لیسکوکے95سےزائدفیڈرزٹرپ کر گئے،مختلف علاقوں میں بجلی بند
(نیوز ڈیسک)شہر میں ہونے والی شدید بارش کے باعث بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہو گیا ہے۔
بارش کے نتیجے میں کئی ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز جل گئے، جس کے باعث لیسکو کے 95 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔…
پنجاب بھر میں بارشوں کے باعث 45 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفیکیشن
لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث صوبے بھر میں 45 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو ممکنہ جانی نقصان سے بچانا ہے، خاص طور پر ایسے علاقوں میں جہاں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔
نوٹیفیکیشن…
چکوال میں 470 ملی میٹر بارش، تین ڈیموں کے بند ٹوٹ گئے، کئی افراد جانبحق اور زخمی
چکوال: پنجاب کے ضلع چکوال میں شدید طوفانی بارش اور ڈیموں کے بند ٹوٹنے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 470 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے۔
طوفانی بارش کے نتیجے میں کئی نشیبی…
بارشوں کے باعث اموات پر وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار تشویش، خستہ حال عمارتوں سے انخلا کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حالیہ بارشوں کے دوران چھتوں اور دیواروں کے گرنے، اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے خستہ حال عمارتوں سے انخلا…
پاکستان کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، آئندہ 3دن موسم کیسا رہے گا؟جانئے
ملک کے مختلف حصوں میں موسم نے خوشگوار رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں آسمان پر بادلوں کا راج ہے اور کئی علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا…
ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، کئی شہروں میں موسلا دھار بارش
مون سون بارشوں کا سپیل، لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش نے جل تھل کردی۔
صوبائی دارالحکومت میں مال روڈ، گلشن راوی، داتا دربار، اسلامپورہ، ڈیوس روڈ لکشمی چوک میں بارش ہوئی، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی چھٹی ہوگئی، کئی علاقوں میں…
ملک بھر میں مون سون کی تباہ کاریاں، مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا`
ملک کے مختلف حصوں میں جاری موسلادھار مون سون بارشوں نے معمولات زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے کئی علاقے بارش کے پانی سے زیر آب آ گئے ہیں، جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کی…