ملک بھر میں 86 واں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
یومِ پاکستان پر مزارِ اقبال پر پاک فضائیہ کی گارڈ ماؤنٹنگ تقریب
تئیس مارچ دو ہزار چھبیس کو یومِ پاکستان کے موقع پر پاک فضائیہ کی تمام بیسز اور تنصیبات پر دن روایتی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا
دن کا آغاز نمازِ فجر کے بعد پاکستان اور عالمِ اسلام کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا، اس موقع پر عظیم شاعر اور مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈ ماؤنٹنگ اور پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے ستلج رینجرز کی جگہ حفاظتی ذمہ داریاں سنبھال لیں، تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال نے سربراہ پاک فضائیہ، افسران، ائیرمین اور سویلین عملے کی جانب سے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، تقریب قومی شاعر کے افکار کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی فکری رہنمائی کو اجاگر کرنے کا مظہر تھی جو آج بھی پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔