Gas Leakage Web ad 1

خطے کے دیگر ممالک کیساتھ تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں: ایرانی صدر کی شہباز شریف سے گفتگو

خطے کے دیگر ممالک کیساتھ تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں: ایرانی صدر کی شہباز شریف سے گفتگو

0

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ ایران کا خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ کسی تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات، صحت اور زیرِ سماعت اپیلوں پر گفتگو

ایرانی میڈیا کے مطابق اس گفتگو کے دوران مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر عالمی برادری جنگ کے ذمہ داروں پر توجہ نہیں دیتی تو عالمی نظام اور سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نومنتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا تھا اور ایران کے برادر عوام اور امت مسلمہ کے لیے پاکستانی عوام کی تعزیت اور دعاؤں کا اظہار کیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.