تبدیل ہوتی علاقائی و عالمی صورتحال: وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع
تبدیل ہوتی علاقائی و عالمی صورتحال: وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کے لیے یہ اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
کراچی: ڈیزل مہنگا ہونے سے بسوں کا کرایہ آسمان سے باتیں کرنے لگا
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی انتظامی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ صوبوں اور وفاق کے درمیان اتفاق رائے سے قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری دی جائے گی اور موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم فیصلہ متوقع ہے جس کے تحت سرکاری رابطے زوم پر انجام دینے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ اسکول اور کالج کی کلاسز آن لائن کرنے اور دفاتر میں ورک فرام ہوم کی پالیسی پر بھی غور کیا جائے گا۔