Gas Leakage Web ad 1

ہمسایہ ممالک کو اب نشانہ نہیں بنایا جائے گا، ایرانی صدر کا اعلان

ہمسایہ ممالک کو اب نشانہ نہیں بنایا جائے گا، ایرانی صدر کا اعلان

0

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ہمسایہ ممالک پر مزید حملے نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایرانی عبوری قیادت کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ہمسایہ ممالک کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا، سوائے اس صورت کے جب ایران پر حملہ انہی ممالک کی سرزمین سے کیا جائے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صدر نے اپنے بیان میں گزشتہ دنوں ہونے والے حملوں پر ہمسایہ ممالک سے معذرت بھی کی ہے۔

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرکے بم فروخت کرنے کا فیصلہ

ادھر ایرانی صدر کے اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد دوحا میں ایک اور دھماکے کی آواز سنی گئی اور سیکیورٹی الارم بج اٹھا۔ اطلاعات کے مطابق سنی جانے والی آواز فضائی دفاعی نظام کی جانب سے کسی میزائل یا ڈرون کو تباہ کرنے کی تھی۔ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ایرانی فوج اور ایرانی حکومت کے فیصلے کے درمیان معلومات کی ترسیل میں کوئی تاخیر ہوئی یا نہیں تاہم اس اعلان کے فوراً بعد ایک اور انٹرسیپشن کا دھماکہ سنا گیا۔

واضح رہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے بعد تہران کی جانب سے جوابی کارروائی میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، بحرین، عمان اور کویت میں امریکی اڈوں اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.