Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کی سادگی، بچت کا لائحہ عمل بنانے اور عوام پر بوجھ کم کرنیکی ہدایت

وزیراعظم کی سادگی، بچت کا لائحہ عمل بنانے اور عوام پر بوجھ کم کرنیکی ہدایت

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ترقی، سادگی اور بچت پر مبنی لائحہ عمل تشکیل دینے اور عوام پر بوجھ کم سے کم رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایران پر حملہ، نوبیاہتا جوڑے میں سے بیوی آسٹریلیا روانہ، شوہر دوحا میں رہ گیا

وزیراعظم کی زیر صدارت حالیہ عالمی تناظر میں ملکی معاشی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں موجودہ کشیدگی اور اس کے خطے پر پڑنے والے معاشی اثرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا گیا وہ کمیٹی کی تجویز پر ہوا جس میں عالمی سطح پر اضافے کا کم سے کم بوجھ صارفین پر منتقل کیا گیا۔

وزیراعظم نے کمیٹی کو مزید فعال طور پر کام کرنے اور جلد از جلد عوام کے لیے سہل اور قابل عمل سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ جو پیٹرول پمپس یا کمپنی بھی مصنوعی قلت پیدا کرنے یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائی جائے اسے فوری طور پر بند کیا جائے اور ایسے پیٹرول پمپ یا کمپنی کا لائسنس منسوخ کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم نے وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم کو چاروں صوبوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں سے مل کر پیٹرولیم مصنوعات کی بچت اور عوام کو بلاتعطل فراہمی کے بارے میں لائحہ عمل اور منصوبہ بندی تیار کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.