وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات، مختلف صوبائی امور پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات، مختلف صوبائی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات اختتام پذیر ہو گئی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی۔
مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈ ہے، زیادہ تر لاپتا افراد کالعدم بی ایل اے کے ممبران ہیں، خواجہ آصف
ذرائع کے مطابق ملاقات میں مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم بھی شریک تھے، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر امیر مقام اور رانا ثنااللہ بھی موجود تھے۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وادی تیراہ، امن جرگہ اور انسداد دہشت گردی سے متعلق امور پر گفتگو کی، جبکہ این ایف سی معاملات پر بھی وزیراعظم سے تبادلہ خیال کیا گیا۔