پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ شخصیت سینیٹر راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا گیا ہے۔
سینیٹ کے سیکرٹری حفیظ اللہ شیخ نے قائد حزب اختلاف کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ راجہ ناصر عباس کو 32 میں سے 22 ارکانِ اپوزیشن سینیٹ کی حمایت حاصل ہے۔
بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کردیا گیا ہے: سرفراز بگٹی
انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف قرار دینے کا اختیار چیئرمین سینیٹ کو حاصل ہے اور وہ سینیٹر راجہ ناصر عباس کو لیڈر آف اپوزیشن قرار دیتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف کے نوٹیفکیشن کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ میں زیر التوا تھا اور تاخیر عدالتی طریقہ کار کی وجہ سے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ سینیٹ رولز کے مطابق عمل کریں گے۔