وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی شہزادی کے انتقال پر شاہی خاندان سے اظہار تعزیت
وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی شہزادی کے انتقال پر شاہی خاندان سے اظہار تعزیت
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر سعودی شاہی خاندان اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
عوام کو ایک ہی چھت تلے مختلف سہولتوں کی فراہمی، وزیراعظم نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پاکستان کے عوام سعودی عرب کے عوام اور مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے اہل خانہ کے لیے صبر اور حوصلے کی دعا بھی کی اور کہا کہ اس غم کے موقع پر سعودی شاہی خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی نماز جنازہ گزشتہ روز ریاض میں ادا کی گئی تھی۔