sui northern 1

صدر اور وزیراعظم کا سال نو 2026 پر قوم کے نام پیغام

صدر اور وزیراعظم کا سال نو 2026 پر قوم کے نام پیغام

0
Social Wallet protection 2

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نئے سال 2026 کے موقع پر اپنے پیغام میں قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ دونوں شخصیات نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، پاکستان کے عوام، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کے نگہبان ہونے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کی تجدید کرنا ہوگی۔ صدر زرداری نے مزید کہا کہ ہم سال 2026 اور رواں صدی کی دوسری چوتھائی میں داخل ہو رہے ہیں، یہ وقت قومی خود احتسابی اور اجتماعی عزم کا ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان چیلنجز سے محفوظ نہیں لیکن ہم بے بس بھی نہیں ہیں، اتحاد، استقامت، تخلیقی صلاحیت اور یقین سے ان مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔ صدر نے تعلیمی، صحت، مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کو ناگزیر قرار دیا اور تمام سیاسی قوتوں سے پارلیمان میں تعمیری کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے قومی مفاہمت اور مصالحت کی قیادت کی پیشکش بھی کی۔

sui northern 2

پاکستان سرمایہ کاری دوست ملک ہے، میڈیا عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے ، وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں دعا کی کہ اہلیانِ وطن کو نئے سال کی خوشیاں مبارک ہوں اور 2026 کا سورج ملک کے لیے ترقی کی نوید لے کر طلوع ہو۔ انہوں نے کہا کہ 2025 کا سال دفاعِ وطن کے اعتبار سے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا کیونکہ قوم نے بہادر افواج کے ساتھ مل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا اور دفاعِ وطن کے لیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی۔ وزیراعظم نے ان شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے گزشتہ برس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے دیے۔ معاشی محاذ پر وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ حالیہ معاشی اعشاریوں میں بہتری حکومت کی درست سمت کی عکاس ہے اور وہ 2025 میں شروع کی گئی انقلابی معاشی اصلاحات کو نئے سال میں مزید تیز رفتاری سے جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ نیا سال پاکستان کو دہشت گردی، فرقہ واریت اور تقسیم سے محفوظ رکھے اور ملک میں سماجی و سیاسی ہم آہنگی، خوشحالی اور استحکام کا سال ثابت ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.