sui northern 1

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیدیا

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیدیا

0
Social Wallet protection 2

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عالمی سطح پر مؤثر اسٹریٹجک رہنما قرار دیا ہے اور انہیں کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیا۔

sui northern 2

دشمن داخلی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے غیر روایتی حربے استعمال کر رہا ہے، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر درمیانی طاقتوں کے سب سے کامیاب ملٹی الائنرز میں شامل ہیں اور ٹرمپ کے ساتھ بہترین ہم آہنگی کے حامل رہنما کے طور پر سامنے آئے۔ جریدے نے لکھا کہ پاکستان کی قیادت نے واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے ساتھ بیک وقت روابط میں فعال کردار ادا کیا اور عاصم منیر نے بدلتے عالمی ماحول میں پاکستان کی سفارتکاری کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا۔

فنانشل ٹائمز نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے ساتھ بروقت خوش گفتاری اور نرم سفارتی رویہ مؤثر ثابت ہوا، جس سے پاکستان کی سفارتی کامیابی نے بھارت کو مایوس کیا، اور بھارت بدلتے عالمی حالات اور ٹرمپ کے انداز کے مطابق ہم آہنگ نہیں ہو سکا، جس کے باعث اسے مڈل پاور حکمت عملی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.