sui northern 1

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے کو خریدلیا

0
Social Wallet protection 2

قومی ائیر لائن کی نجکاری کے دوسرے مرحلے میں عارف حبیب گروپ 135ارب روپے کی بولی لگا کامیاب دہندہ قرار پائے جب کہ لکی سیمنٹ نے 134ارب لگائے۔

sui northern 2


قومی ایئر لائنز کی نجکاری کے دوسرے مرحلے میں لکی گروپ نے بڈنگ بڑھا کر 115ارب 50 کروڑ روپے کردی جب کہ عارف حبیب گروپ نے 116 ارب روپے کی بڈنگ دے دی۔عارف حبیب گروپ نے پھر بڑھا کر 116 ارب 50 کروڑ روپے کی بڈنگ دے دی، لکی گروپ نے بڑھا کر 116 ارب 75 کروڑ روپے کی بولی دے دی، لکی سیمنٹ کی جانب سے 120 ارب اور 25 کروڑ کی بولی دی۔تاہم وقفے سے قبل عارف حبیب گروپ نے بولی بڑھا کر121ارب روپے کردی۔
وقفے کے بعد لکی گروپ نے بڈنگ بڑھا کر 131ارب اور بعد میں 134ارب روپے کی تاہم عارف حبیب گروپ 135ارب روپے کی بولی لگا کامیاب دہندہ قرار پائے جب کہ لکی سیمنٹ نے 134ارب لگائے۔حکام کے مطابق پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا پلان ہے، کامیاب بولی دہندہ کو باقی 25 فیصد حصص خریدنے کیلئے 90 دن کی مہلت دی جائے گی حکومت نیگزشتہ سال پی آئی اے کے 654 ارب روپے کے واجبات اپنے ذمہ لے لئے تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.