پی آئی اے کی نیلامی حتمی مرحلے میں داخل، عارف حبیب کنسورشیم نے 115 ارب روپے کی سب سے بڑی بولی لگادی
پی آئی اے کی نیلامی حتمی مرحلے میں داخل، عارف حبیب کنسورشیم نے 115 ارب روپے کی سب سے بڑی بولی لگادی
اسلام آباد: خسارے میں چلنے والی قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے نیلامی کے حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ نجکاری کے پہلے مرحلے میں عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے بڑی بولی 115 ارب روپے کی، لکی سیمنٹ نے 101 ارب 50 کروڑ روپے جبکہ ایئر بلیو نے 26 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی دی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے جہیز پر پابندی کا بل مسترد کر دیا
سربمہر بولیاں اسلام آباد میں عوامی تقریب کے دوران جمع کرائی گئیں، جسے سرکاری ٹی وی پر براہِ راست نشر کیا گیا۔ بولیوں کی وصولی کے بعد اب نجکاری کمیشن بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری پی آئی اے کے لیے ریفرنس پرائس کی منظوری دیں گے۔
مشیر نجکاری محمد علی نے بتایا کہ بڈنگ کے پہلے مرحلے کے بعد اب بورڈ ریزرو پرائس کا جائزہ لے گا اور اس کے بعد کابینہ کمیٹی حتمی منظوری دے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ 20 سال میں ہونے والی سب سے بڑی نجکاری کا اہم مرحلہ ہے۔