sui northern 1

افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل

افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل

0
Social Wallet protection 2

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی علماء مشائخ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے افغانستان کو واضح پیغام دیا ہے کہ اسے فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

sui northern 2

بھارتی پائلٹس کی ذہنی حالت خطرناک؟ دہلی ایئرپورٹ واقعے نے ایوی ایشن نظام بے نقاب کر دیا

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی پشت پناہی سے دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کے معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغانستان سے آنے والے فتنہ الخوارج میں 70 فیصد افغانی شامل ہیں۔

فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ کسی بھی اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا۔ انہوں نے پاکستان اور ریاست مدینہ کے درمیان مماثلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو محافظ الحرمین کا شرف دیا ہے۔

علم، فکر اور قلم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے اپنی علمی و فکری میراث چھوڑ دی وہ زبوں حالی کا شکار ہو گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.