sui northern 1

9مئی، جی او آر گیٹ حملہ؛ مقدمے کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

9مئی، جی او آر گیٹ حملہ؛ مقدمے کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

0
Social Wallet protection 2

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق کلب چوک جی او آر گیٹ حملہ مقدمے کا فیصلہ سنانے کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی ہے۔

sui northern 2

عدالت کے جج منظر علی گل کوٹ لکھپت جیل میں واقع عدالت میں فیصلہ سنائیں گے۔ عدالت نے 18 دسمبر کو اس مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

کوہستان اسکینڈل ، مرکزی ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی

اس مقدمے میں 25 ملزمان کے خلاف چالان جمع کرایا گیا تھا، جن میں ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں۔ مقدمے کے دوران 4 ملزمان اشتہاری ہو گئے تھے۔

مقدمے میں کل 56 گواہوں کی گواہی ریکارڈ کی گئی تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان پر جی او آر گیٹ کے سیکیورٹی کیمرے، پولیس وائر لیس اور گیٹ کے شیشے توڑنے کے ساتھ ساتھ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں پر حملے کا الزام ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے 9 مئی کے واقعات میں کارکنوں کو بھڑکایا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.