ڈگری تنازع کیس: جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی غیرقانونی قرار، عہدے سے ہٹانے کا حکم
ڈگری تنازع کیس: جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی غیرقانونی قرار، عہدے سے ہٹانے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
جسٹس جہانگیری کی ڈگری کے تنازعے کی سماعت کے دوران بیرسٹر صلاح الدین اور دیگر وکلاء نے دلائل پیش کیے۔ بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ یہ معاملہ سندھ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے قابل سماعت نہیں۔
طالبان کا بڑا دعویٰ مسترد، اقوام متحدہ نے افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی بے نقاب کر دی
انہوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی کے رجسٹرار نے تسلیم کیا ہے کہ جسٹس جہانگیری کی ڈگری جاری کی گئی تھی اور بعد میں بے ضابطگی کی بنیاد پر منسوخ کر دی گئی۔ ان کا موقف تھا کہ یہ جعلی ڈگری کا نہیں بلکہ بے ضابطگی کا معاملہ ہے۔
بیرسٹر صلاح الدین نے یہ بھی کہا کہ کراچی یونیورسٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کرایا لیکن یہ چھپایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں تمام کارروائی معطل کر رکھی ہے۔
وکلا کے دلائل سننے کے بعد ججز چیمبر میں چلے گئے اور بعد میں عدالتی عملے نے بتایا کہ فیصلہ سہ پہر تین بجے سنایا جائے گا۔ چیف جسٹس نے سماعت کے دوران بیرسٹر صلاح الدین سے پوچھا کہ انہوں نے ابھی تک جواب کیوں نہیں جمع کرایا، جس پر انہوں نے بتایا کہ ایچ ای سی کا ریکارڈ انہیں کل تین بجے ملا ہے۔