sui northern 1

فیلڈ مارشل اور لیبیا کے آرمی چیف کی ملاقات ، دفاعی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق

فیلڈ مارشل اور لیبیا کے آرمی چیف کی ملاقات ، دفاعی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق

0
Social Wallet protection 2

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لیبیا کے دورے کے دوران وہاں کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

sui northern 2

آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل کی لیبیا آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی شراکت داری پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘، بلاسود قرض سے مستفید افراد کیلیے سہولیات میں مزید اضافہ

دونوں رہنماؤں نے فوجی روابط، تربیتی پروگراموں اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لیبیا کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

لیبیا کی مسلح افواج کے سربراہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں فریقوں نے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دفاعی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.