sui northern 1

پاکستان کی خاتون ڈاکٹر کے حجاب کھینچنے اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت

پاکستان کی خاتون ڈاکٹر کے حجاب کھینچنے اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت

0
Social Wallet protection 2

پاکستان نے بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ کی جانب سے مسلمان خاتون ڈاکٹر کا حجاب کھینچے جانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اسے غیرانسانی اور قابل مذمت فعل قرار دیتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کا مؤثر تحفظ یقینی بنائے۔

sui northern 2

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اندرابی نے دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے 7 دسمبر سے دریا میں پانی کی سطح میں غیر متوقع تبدیلیوں کے بعد بھارت سے سندھ طاس معاہدے کے تحت وضاحت طلب کی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے پیشگی اطلاع دیے بغیر پانی چھوڑنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، اور یہ عمل عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی کرتا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ دریاؤں سے متعلق کوئی بھی یکطرفہ اقدام قابل قبول نہیں۔

اندرابی نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، کیونکہ ایسے اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.