صدر مملکت آصف زرداری کی ریاستِ قطر کے قومی دن پر مبارکباد
صدر مملکت آصف زرداری کی ریاستِ قطر کے قومی دن پر مبارکباد
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ریاست قطر کے قومی دن کی مناسبت سے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور قطر کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پیوٹن کی مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں یوکرینی علاقوں پر طاقت سے قبضے کی دھمکی
ایوان صدر سے جاری بیان میں صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات مشترکہ اقدار اور باہمی احترام کی بنیاد پر استوار ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دیرینہ بھائی چارے کے تعلقات موجود ہیں۔
انہوں نے قطر کی نمایاں ترقی اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امیر قطر کی قیادت میں قطر نے شاندار ترقی کے مراحل طے کیے ہیں۔ صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور دوستی کے مستحکم رشتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔