sui northern 1

پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں جدید فضائی دفاعی میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں جدید فضائی دفاعی میزائل کا کامیاب تجربہ

0
Social Wallet protection 2

پاکستان نیوی نے شمالی بحیرہ عرب میں جدید ایف ایم-90 (این) ای آر فضائی دفاعی میزائل کا کامیاب لائیو ویپن فائر کا مظاہرہ کیا ہے۔

sui northern 2

پاکستان نیوی کے جنگی جہاز نے انتہائی تیز رفتار اور چالباز فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے میزائل فائرنگ نے پاک بحریہ کی اعلیٰ جنگی تیاری اور مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی بھرپور توثیق کر دی۔

پی ٹی آئی چھوڑنے والے قاضی انور کے علیمہ خان سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کی کامیاب لائیو فائرنگ کے ذریعے اپنی جنگی صلاحیت اور آپریشنل تیاری کا عملی مظاہرہ کیا۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب نے سمندر میں موجود جہاز پر رہتے ہوئے لائیو فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کہا کہ پاک بحریہ ہر صورت ملکی سمندری دفاع اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان نیوی ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.