sui northern 1

وزیراعظم شہبازشریف کی ترکمانستان کے صدرسے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور

وزیراعظم شہبازشریف کی ترکمانستان کے صدرسے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور

0
Social Wallet protection 2

اشک آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

sui northern 2

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور اتفاق کیا کہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے رابطوں کو بڑھایا جائے گا۔ وزیراعظم نے ترکمانستان کے عوام اور ان کے قومی رہنما کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور صدر بردی محمدوف کو آئندہ برس پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

اٹلی: جیل توڑ کر بار بار بھاگنے والا ’فرار کا بادشاہ‘

اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستانی وفد کو شاندار مہمان نوازی فراہم کرنے پر ترکمانستان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ صدر بردی محمدوف نے وزیراعظم کے حالیہ دورے اور عالمی امن کے فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔

ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر دونوں ممالک نے اقتصادی، تجارتی، توانائی اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے مستقبل میں مزید اقدامات پر بات چیت کی، جس سے خطے میں مضبوط تعلقات اور باہمی اعتماد کی فضا قائم کرنے کی راہ ہموار ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.