آزاد کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق نے استعفیٰ دے دیا
آزاد کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق نے استعفیٰ دے دیا
آزاد کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق نے تحریکِ عدم اعتماد پیش ہونے سے قبل ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ دو روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم انوار الحق اسمبلی میں اکثریت کھو چکے تھے جب کہ ان کی کابینہ کے آٹھ وزرا پہلے ہی پیپلز پارٹی میں شامل ہو چکے تھے۔
پاک امریکا تعلقات پر بھارت نے اعتراض نہیں کیا مگر ہم انکے خدشات سے آگاہ ہیں: امریکی وزیر خارجہ
آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود بھی اپنے گروپ سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کی باضابطہ منظوری دی تھی، جس کے بعد فریال تالپور نے کشمیر میں متحرک کردار ادا کیا اور متعدد ناراض وزرا کو پیپلز پارٹی میں شامل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو اب آزاد کشمیر اسمبلی میں 30 ارکان کی حمایت حاصل ہے، جس کے بعد وہ تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ نون نے حکومت سازی میں دلچسپی نہ لینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔
سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں ہیں کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری یاسین کو نیا وزیراعظم نامزد کیا جا سکتا ہے۔ چوہدری یاسین 2023 میں بھی وزارتِ عظمیٰ کے لیے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار تھے۔