وزیراعظم کا ملک بھر کے گھریلو صارفین کیلئے گیس کنیکشنز کھولنے کا اعلان

وزیراعظم کا ملک بھر کے گھریلو صارفین کیلئے گیس کنیکشنز کھولنے کا اعلان

0

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کنیکشنز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں آر ایل این جی گیس کنکشنز کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کنیکشنز کا اجرا ایک اہم مطالبہ تھا، جو عوام کا دیرینہ حق پورا کرتا ہے۔

پاکستانی شہری ہوشیار! پی ٹی اے کا انتباہ جاری
وزیراعظم نے یاد دلایا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھی اور اس وقت نئے کنیکشنز جاری نہیں کیے جا سکتے تھے، جس پر عوام سے معذرت بھی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے گیس کنیکشنز کے لیے لاکھوں درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور آج اس اقدام سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ 2013 میں ملک میں گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے سے زائد تھا، جس کے خاتمے کے لیے مسلم لیگ ن کی حکومت نے شبانہ روز محنت کی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے اقدامات کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.