sui northern 1

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اب تک کابینہ تشکیل نہ دے سکے، اہم فیصلوں میں تاخیر

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اب تک کابینہ تشکیل نہ دے سکے، اہم فیصلوں میں تاخیر

0
Social Wallet protection 2

پشاور میں نئے وزیراعلیٰ کے حلف کے چھ روز بعد بھی خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل نہ ہو سکی، جس کے باعث صوبے میں اہم پالیسی فیصلے اور منصوبوں کی منظوری تعطل کا شکار ہو گئی ہے۔

sui northern 2

سرکاری ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف اٹھانے کے بعد سے اب تک کابینہ نہ بننے کے باعث صوبائی معاملات سست روی کا شکار ہیں۔ متعدد ترقیاتی اور انتظامی منصوبوں کی منظوری تاخیر کا شکار ہے۔
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی روک تھام کیلیے پولیس کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپنی کابینہ میں کچھ نئے چہرے شامل کرنے کے خواہش مند ہیں، اسی وجہ سے مشاورت کا عمل طویل ہو رہا ہے۔

اس حوالے سے سابق مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ صوبے میں کابینہ نہ ہونے کے باعث انتظامی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی رواں ہفتے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ اگر ملاقات نہ ہو سکی تو وزیراعلیٰ کے پاس مختصر کابینہ بنانے کی ہدایت موجود ہے، جب کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے دوسرے سہ ماہی کے فنڈز پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.