نائب وزیراعظم ایگزیکٹو اختیارات کیسے استعمال کر سکتا ہے، اسحاق ڈار کے وکیل سے معاونت طلب

نائب وزیراعظم ایگزیکٹو اختیارات کیسے استعمال کر سکتا ہے، اسحاق ڈار کے وکیل سے معاونت طلب

0

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نائب وزیر اعظم کے آئینی اختیارات سے متعلق کیس میں اسحاق ڈار کے وکیل سے آئندہ سماعت پر معاونت طلب کر لی۔

ایم این اے شیر افضل مروت کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسحاق ڈار بیک وقت دو عہدے رکھتے ہیں، وہ نائب وزیر اعظم بھی ہیں اور وزیر خارجہ بھی، جبکہ آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کا کوئی ذکر نہیں۔
بھارت جان لے پاکستانی عوام اور مسلح افواج مللکی دفاع کیلئے تیار ،کسی بھی جارحیت کا جواب فیصلہ کن ہو گا ، پاک فوج
سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ نائب وزیر اعظم ایگزیکٹو اختیارات استعمال کرے گا؟ اگر کل کوئی کہے کہ اسسٹنٹ وزیر اعظم بھی ہوگا تو کیا اسے بھی مان لیں گے؟ انہوں نے کہا کہ عدالت نے آئین کو فالو کرنا ہے، اس بارے میں تیاری کریں اور آئندہ سماعت پر دلائل دیں۔

عدالت نے وکلاء سے کہا کہ وہ وضاحت کریں کہ دیگر ممالک جیسے فرانس، ایران اور ترکیہ میں اس عہدے کی نوعیت کیا ہے اور پاکستان کے آئینی ڈھانچے میں یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔

اسحاق ڈار کی جانب سے وکیل عدیل واحد پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار کی نمائندگی ریاض حنیف راہی نے کی۔

عدالت نے نائب وزیر اعظم کے ایگزیکٹو اختیارات کے استعمال سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی، اگلی تاریخ تحریری حکم نامے میں جاری کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.