افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹوں کیلئے سیز فائر کا فیصلہ
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹوں کیلئے سیز فائر کا فیصلہ
اسلام آباد:
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے عارضی سیز فائر کا اعلان کر دیا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق افغان طالبان انتظامیہ نے جنگ بندی کی درخواست کی تھی، جس پر پاکستان نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے آج شام 6 بجے سے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق سیز فائر کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
اڈیالہ جیل کے قیدی کی بانی پی ٹی آئی جیسی سہولیات دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعمیری بات چیت کے ذریعے مسئلے کا پُرامن اور مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق مذاکرات میں شریک ہوں گے، جبکہ افغانستان کی طرف سے ممکنہ طور پر افغان وزیرِ خارجہ بات چیت میں حصہ لیں گے۔