ملالہ کا نشہ کرنے کا انکشاف کن سا نشہ کیا؟ تفصیل جانئے
ملالہ کا نشہ کرنے کا انکشاف کن سا نشہ کیا؟ تفصیل جانئے
نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے انکشاف کیا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے دنوں میں انہوں نے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا، جس کے بعد انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اچانک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی ہوں۔
برطانوی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ملالہ نے بتایا کہ ویڈ پینے کے بعد یوں لگا جیسے وہ دوبارہ 15 سال کی ہوگئی ہیں اور طالبان حملے کے مناظر آنکھوں کے سامنے آگئے ہوں۔
پاک فوج کی ٹیم کا شاندار کارنامہ
انہوں نے کہا کہ “مجھے لگا تھا میں سب کچھ بھول چکی ہوں، مگر جیسے ہی نشے کا اثر ہوا، وہ تمام یادیں لوٹ آئیں — اسکول کی بس، مسلح شخص اور ہر طرف پھیلا ہوا خون۔”
ملالہ کے مطابق، اس حالت میں دوستوں نے انہیں ایک کمرے میں لے جا کر آرام کرنے کا کہا، مگر خوف کی شدت اتنی تھی کہ الٹیاں شروع ہوگئیں۔ ایک دوست انیسہ نے انہیں اسپتال جانے سے روکا، یہ کہہ کر کہ خون میں ابھی نشے کا اثر باقی ہے۔
ملالہ نے بتایا کہ اس رات وہ نیند نہیں کر سکیں، کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ شاید دوبارہ آنکھ نہ کھلے۔