نیتن یاہو کی مداخلت سے غزہ معاہدے کا مسودہ تبدیل، پاکستان کا موقف غیر یقینی

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کیے گئے بیس نکاتی امن منصوبے پر اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے ہیں،

 

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے واضح کیا ہے کہ اگر آٹھ مسلم ممالک کی جانب سے پیش کی گئی ترامیم شامل نہ کی گئیں تو پاکستان یہ منصوبہ قبول نہیں کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ یہ مسودہ امریکا نے جاری کیا ہے اور یہ پاکستان کا تیار کردہ نہیں، حالانکہ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اس منصوبے کی مکمل حمایت کر رہے ہیں، اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان آٹھ مسلم ممالک کے مشترکہ اعلامیے پر قائم ہے اور اگر کوئی فرق ہوا تو پاکستان اسی پر عمل کرے گا، منصوبے میں فلسطینیوں پر مشتمل ایک عبوری حکومت اور بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کی بات کی گئی ہے، جبکہ انڈونیشیا پہلے ہی بیس ہزار فوجی بھیجنے کی پیشکش کر چکا ہے، اس حوالے سے پاکستان کی قیادت بھی اپنا فیصلہ کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.