9 مئی مقدمات، زرتاج گل ، عمرایوب اور شبلی فرازسمیت مزید 108 ملزمان کو سزائیں سنا دی گئیں
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں مجموعی طور پر 108 ملزمان کو سزائیں سنا دیں۔ حساس ادارے پر حملے کے مقدمے میں عدالت نے 185 ملزمان میں سے 108 کو مجرم قرار دیا۔

عدالت نے شبلی فراز، عمر ایوب، اور زرتاج گل کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی، جبکہ ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کو بھی اتنی ہی مدت کی سزا دی گئی۔ یاد رہے کہ ان تینوں رہنماؤں کو مختلف مقدمات میں مجموعی طور پر 30، 30 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔
تھانہ سول لائنز کے مقدمے میں 77 ملزمان بری کر دیے گئے جن میں زین قریشی اور فواد چودھری بھی شامل ہیں، جبکہ علی افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
10 سال قید کی سزا پانے والوں میں شیخ راشد شفیق، اشرف خان سوہنا، رائے حسن نواز، رائے مرتضیٰ اقبال، فرح آغا، فرخندہ کوکب، بلال اعجاز، محمد احمد چٹھہ، آصف علی، شکیل احمد خان، سردار عظیم اللہ خان، مہر محمد جاوید، عنصر اقبال، کنول شوزب، عبدالرسول، محمد شہباز، شاہد اقبال، ظہیر عباس، محمد امین علی، طیب حسین، عامر سلطان، محسن خورشید، عمیر، عبدالرحمان، اور احد شامل ہیں۔
تھانہ غلام محمد آباد کے کیس میں 60 افراد کو سزا سنائی گئی، جبکہ فواد چودھری، زین قریشی، اور خیال کاسترو بری ہو گئے۔
پولیس وین نذر آتش کیس میں عدالت نے 32 میں سے 28 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا دی، جبکہ 4 کو بری کر دیا گیا۔ ان میں فواد چودھری، زین قریشی، خیال کاسترو، اور عبداللہ دمڑ شامل ہیں
