پی ایس ایکس: کاروبار میں تیزی جاری، انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار کی سطح عبور کرکے نئی بلندی پر پہنچ گیا

0

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے پہلے کاروباری روز شاندار تیزی دیکھنے میں آئی۔ پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد نظر آیا اور مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا۔

مارکیٹ کے کھلتے ہی 100 انڈیکس میں 1187 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 133,137 پوائنٹس کی نئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ یہ مسلسل ساتواں کاروباری دن ہے جس میں مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔

پچھلے ہفتے کا جائزہ

گزشتہ کاروباری ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ نے مثبت رفتار برقرار رکھی، اور 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 7570 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے ساتھ انڈیکس 131,949 پر بند ہوا۔ ہفتے بھر کے دوران انڈیکس 7629 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق، انڈیکس کی کم ترین سطح 124,500 اور بلند ترین سطح 132,129 ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران بازار میں 4 ارب 83 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔

کاروبار کی مجموعی مالیت 206 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 847 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مارکیٹ کی کل مالیت 15,910 ارب روپے تک جا پہنچی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.