روس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا: افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا!

0

روس نے باضابطہ طور پر افغان طالبان حکومت کو تسلیم کر لیا ہے، یوں وہ ایسا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ اس نے کابل کی جانب سے نامزد کردہ افغان سفیر کی اسناد قبول کر لی ہیں، جسے طالبان حکومت کی بین الاقوامی سطح پر قبولیت کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق:
"ہم امارتِ اسلامیہ افغانستان کی حکومت کو باضابطہ تسلیم کرنے کو دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون کو فروغ دینے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔”

یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں روس نے طالبان کو اپنی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا تھا۔ روسی پارلیمنٹ نے اس حوالے سے قانون منظور کیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے اس فیصلے کی توثیق کی۔ ٹاس نیوز ایجنسی کے مطابق، عدالت کے جج اولیگ نیفیدوف نے اعلان کیا کہ یہ فیصلہ پراسیکیوٹر جنرل کی درخواست پر فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

طالبان کو روس نے 2003 میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ تاہم، 2021 میں افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان نے روس کے ساتھ بتدریج تعلقات استوار کیے، جو اب سفارتی سطح پر واضح پیش رفت میں بدل چکے ہیں۔

حالیہ برسوں میں دونوں فریقین کے درمیان تعاون کا دائرہ کار خاص طور پر سیکیورٹی کے شعبے میں بڑھا ہے، جہاں داعش خراسان (ISKP) جیسے مشترکہ خطرات کے خلاف تعاون کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.