انسانی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،عبدالعلیم خان
انسانی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،عبدالعلیم خان
بغیر ٹیسٹ لائسنس کا اجرا حادثات کی بڑی وجہ ہے، عبدالعلیم خان
(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعیلم خان اورسیکرٹری جنرل آئی آر یو نے پاکستان میں ڈرائیونگ کو محفوظ بنانے اور انسانی جانوں کے تحفظ سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ یونٹ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات کےدوران عبدالعلیم خان کاکہنا تھا کہ بغیر ٹیسٹ ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا ایک بڑا مسئلہ ہے،قوانین موجود ہیں تاہم ان پرسختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،انہوں نےکہا کہ پہلے مرحلے میں کمرشل ڈرائیورزکی باقاعدہ ٹریننگ مکمل کی جائے گی،اس حوالے سے انہوں نے آئی آر یو کی معاونت کو بھی انتہائی اہم قرار دیا۔
اجلاس میں آئی آر یو کے سیکرٹری جنرل نے وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔امبریٹو ڈی پریٹو نے بتایا کہ جدید تقاضوں کے مطابق ڈرائیورز کی آن لائن ٹریننگ کرائی جا رہی ہے۔۔پچاسی فیصد حادثات انسانی غلطیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ آئی آر یو نے ڈرائیوز اور ٹرانسپورٹ آپریٹرز کے لیے بین الاقوامی سرٹیفکیشن متعارف کرا رکھی ہے۔ ان کا ادارہ پاکستان میں کام کرنے اور دوطرفہ تعاون کے لیے مکمل تیار ہے۔
اجلاس میں سیکرٹری مواصلات ڈی جی این ایل سی اور آئی جی موٹروے پولیس کی موجودگی میں مرحلہ وار ٹریننگ سے متعلق کئی اہم فیصلے کیے گئے۔وفاقی وزیر نے محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط اقدامات کی ہدایت کی۔
