ایران سے مزید حملوں کا خطرہ ٹل گیا، اسرائیلی فوج کا اعلان

0

ایران سے مزید حملوں کا خطرہ ٹل گیا، اسرائیلی فوج کا اعلان

(نیوز ڈیسک)ایران سے مزید حملوں کا خطرہ ٹل گیا، اسرائیلی فوج کا اعلان
شہری اب پناہ گاہوں سے باہر نکل سکتے ہیں، اسرائیلی فوج

ایران اسرائیل سیز فائر کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایران سے مزید حملوں کا خطرہ ٹل گیا،شہری اب پناہ گاہوں سے باہر نکل سکتے ہیں۔
ایران نے آخری حملے میں اسرائیل پر 10 سے 15 میزائل داغے،میزائل گرنے سے بیر سبع میں ایک عمارت تباہ ہوگئی،ایرانی حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا آج کی ڈیل بی ٹو پائلٹس کی جراتمندی کے بغیر نہیں کرسکتے تھے،اس آپریشن سے وابستہ تمام لوگوں کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا، ایک درست حملہ تمام لوگوں کو ڈیل کیلئے مل بیٹھنے پر مجبور کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.