اسرائیل ایران جنگ کی تازہ ترین صورتحال جانیے
اسرائیل ایران جنگ کی تازہ ترین صورتحال جانیے

(نیوز ڈیسک)ایران کی جانب سے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے میں پہلی بار ’سجیل‘ میزائل کا استعمال کیا گیا ہے
پیوٹن کا امریکا اور اسرائیل کی جانب سے خامنہ ای کو قتل کی دھمکیوں پر تبصرے سے گریز
ماسکو: روسی صدر پیوٹن نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکیوں پر تبصرے سے گریز کیا۔
روس میں جاری سالانہ سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں بات کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کسی پر کچھ مسلط نہیں کررہا مگر ہم اس بارے میں بات کررہے ہیں کہ اس صورتحال سے کیسے نکلا جائے۔
رپورٹ کے مطابق جب روسی صدر سے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو دی گئی قتل کی دھمکیوں پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر کو دھمکاتے ہوئے پیغام دیا تھا کہ انہیں علم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کہاں ہیں، وہ آسان ہدف ہیں لیکن ہم ابھی انہیں قتل نہیں کررہے۔
اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ اسرائیل نے ایرانی سپریم لیڈر کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا جسے امریکی صدر نے ویٹو کردیا۔