فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کابینہ سےاہم اور تاریخی ملاقات

0

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کابینہ سےاہم اور تاریخی ملاقات
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی کابینہ سے اہم اور تاریخی ملاقات
کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات امریکا کے ایسٹرن وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے متوقع ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ بھی دیں گے — ایک غیر معمولی سفارتی اعزاز۔
یہ تاریخی دورہ نہ صرف پاک امریکہ تعلقات میں ایک نیا سنگ میل ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری قیادت کی پہچان اور اثر و رسوخ کا مظہر بھی ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات اس حقیقت کی غمازی کرتی ہے کہ امریکہ، پاکستان کو علاقائی و عالمی استحکام میں ایک کلیدی شراکت دار کے طور پر تسلیم کر رہا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھارتی وفد سے قبل وائٹ ہاؤس میں مدعو کرنا واشنگٹن کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی تزویراتی ترجیح کی کھلی نشاندہی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات امریکہ کے اس اعتراف کا مظہر ہے کہ جنوبی ایشیائی استحکام میں پاکستان کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ دورہ پاکستان کو خطے میں "نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر” کے طور پر دنیا کے سامنے مزید اجاگر کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.