فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا، اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورہ امریکا کے دوران اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کی۔
(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا، اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملاقات میں موجود تھی،اوورسیز نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کارکردگی کو سراہا،آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈفارشل نے تارکین وطن کے بطور سفیر پاکستان کردار کو سراہا،فیلڈمارشل نے معاشی استحکام میں تارکین وطن کی خدمات کی تعریف کی،اوورسیز پاکستانیوں نے فیلڈ مارشل کیساتھ اپنے تجربات اور تجاویز کا تبادلہ کیا، سمندر پار پاکستانیوں نے مسلح افواج کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔