لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو قومی سلامتی کے مشیر کا اضافی چارج دے دیا گیا

0

اسلام آباد : حکومت پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، جو اس وقت ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلیجنس (ڈی جی آئی ایس آئی) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، کو فوری طور پر قومی سلامتی کے مشیر کا اضافی چارج تفویض کر دیا ہے۔

یہ تقرری کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ حکم نامہ No.3-1/2024-Min.I کے تحت کی گئی، جو 29 اپریل 2025 کو اسلام آباد سے جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ فوری عملدرآمد کے ساتھ نافذ العمل ہوگا اور اس کا اندراج غیر معمولی گزٹ آف پاکستان میں کیا جائے گا۔

یہ اطلاع کابینہ سیکرٹری کامران علی افضل کے دستخط سے جاری کی گئی، جبکہ متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں، وزراء، اور افسران کو اس فیصلے سے مطلع کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.