سلمان خان نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی، شرمین سیگل

ممبئی (نیوزڈیسک)بھارتی اداکارہ شرمین سیگل نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے سُپر اسٹار اداکار سلمان خان نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس سیریز…

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس،عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوگئے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں…

بیجنگ،اسحاق ڈار کی چین کے وزیرِ خزانہ سے ملاقات

بیجنگ(نیوزڈیسک)نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے وزیرِ خزانہ سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار اور چینی وزیرِ خزانہ نے پاک چین مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان ’آل…

اسلام آباد میں روٹی اور نان کے دو الگ ،الگ ریٹ مقرر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کے شہری علاقوں میں روٹی 18 اور نان 22 روپے جبکہ دیہی علاقوں میں روٹی 16 اور نان 20 روپے میں فروخت ہوگا، ضلع انتظامیہ کے نمائندے نے نئی قیمتوں سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں…

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آزاد کشمیر پہنچ گئے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آزاد جموں و کشمیر پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے آزاد جموں و کشمیر پہنچنے پر وزیر اعظم چودھری انوار الحق نے استقبال کیا، وزیراعظم شہباز شریف آزاد حکومت جموں و کشمیر کی…

مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی ہے۔ جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نو منتخب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی،…

ایران میں جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی ہوگی،پارلیمنٹ نے منظوری دیدی

تہران (نیوزڈیسک)ایران کی پارلیمنٹ نے سرکاری ملازمین کے لیے ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی کی منظوری دیتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ کے ایام کو اختتام ہفتہ قرار دیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے بتایاکہ ایرانی پارلیمنٹ کی طرف سے گزشتہ روز دی گئی اس منظوری کے…

اگر کسی نے اسلام آباد پر یلغار کا سوچا تو نتائج بھگتنا ہوں گے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اگر کسی نے اسلام آباد پر یلغار کا سوچا تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی اسلام آباد پر…

امریکی صدر جوبائیڈن ساڑھے تین لاکھ ڈالر کے مقروض نکلے

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ چل بائیڈن کی تفصیلات کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق جو بائیڈن کے اثاثوں…

عمران خان کا مستقبل خطرے سے دوچار ہے،منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر منظوروسان نے بانی پی ٹی آئی کے مستقبل پر پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مستقبل خطرے سے دوچار ہے۔ ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مستقبل مشکلات…

بانی چیئرمین کو آج خود سپریم کورٹ آنے دینا چاہیے تھا،فیصل جاوید

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنما پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج  بانی چیئرمین کو آج خود سپریم کورٹ آنے دینا چاہیے تھا۔ فیصل جاوید نے سپریم کورٹ کے باہر  جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی کو…

خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے اسلام آباد ہائیکورٹ داخلے پر پابندی عائد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے عدالت داخلے پر پابندی عائد کردی۔ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ عدالت کی ہدایت ہے خفیہ اداروں سے منسلک افراد کو کمرہ عدالت میں داخلے…