آزادکشمیر،سیاحتی مقامات پر برفباری،لینڈسلائیڈنگ کے باوجود تما م شاہرایں مکمل فعال
مظفرآباد (نیوزڈیسک) آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پر تعینات ٹوریسٹ پولیس اور مقامی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ وادی کے مختلف شہروں میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اس کے باوجود کسی بھی جگہ پر کوئی بھی شاہراہ بند نہیں ہے ،سیاحوں اور شہریوں سے اپیل ہے کہ غیرضروری سفر سے گریز کریں اور مکمل طور پر احتیاط برتیں۔

شا ہرا ہ کوہالہ سے مظفرآباد ٹریفک رواں ہے البتہ جگہ جگہ سے ہلکی لینڈ سلائڈنگ اور پتھر گرنے رپورٹ ہوئے ۔ ٹوریسٹ پولیس اور مقامی انتظامیہ کی مشترکہ کاوش سے روڈ ٹریفک کے لئے بحال ہے، مسافر احتیاط برتیں۔مانسہرہ سے مظفرآباد روڈ لوہار گلی کے مقام سے ہیوی ٹریفک کے لئے بدستور بند ہے البتہ چھوٹی گاڑیوں کو وقفہ وقفہ سے گزارہ جارہا ہے ۔پیر چنا سی روڈ سراں تک کھلا ہے ۔ موسلادھار بارش و برف باری کا سلسہ جاری ہے۔شاہراہِ نیلم ڈونگہ کس کے مقام پر جزوی سلائیڈ ہے ،پتھر بھی آ رہے ہیں تاہم روڈ بحال ہے۔
نیلم میں بارش اور برف باری بلا تعطل جاری ہے ، جبکہ روڈ لوات تک ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھلا ہے ۔لوات اور دواریاں کے درمیان گلیشیر آنے کی وجہ سے روڈ بند ہے ، مشین روا نہ ہو چکی ہے جلد کلئیر ہونے کی توقع ہے، شاردہ سے کیل روڈ بوجہ برف باری بند ہے ۔جہلم ویلی میں مرکزی شاہراہِ کھلی ہے۔لیپہ روڈ بوجہ برف باری بند ہے۔باغ تا مظفرآباد روڈ براستہ سدھن گلی ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھلی ہے جبکہ سدھن گلی گنگا چوٹی روڈ مکمل بند ہے۔ وقفے وقفے سے ہلکی برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
حویلی میں باغ تا لسڈنہ ، محمود گلی روڈ بوجہ برف باری ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے۔راولاکوٹ میں تولی پیر روڈ بوجہ لینڈ سلائیڈنگ اور برف باری ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔مذکورہ مرکزی شاہراہیں کھلی ہیں۔ سخت بارش اور بالائ مقامات پر برف باری جاری ہے۔لینڈ سلائیڈز اور کچھ مقامات سے پتھر بھی آ رہے ہیں، ناگزیر صورتحال میں ٹوریسٹ کنٹرول ہیلپ لائن 1422 اور مرکزی کنٹرول 0522930418 و 05822930419 سے تازہ ترین صورتحال کے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ پولیس ہمہ وقت آپ کی خدمت کے لئے تیار ہے۔
