Gas Leakage Web ad 1

اداروں کی بہتری کے لیے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: وزیراعظم جموں و کشمیر

0

میر پور (نمائندہ خصوصی) – وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راؤ نے کہا ہے کہ حکومت ادارہ جاتی اصلاحات، گڈ گورننس اور عوامی خدمت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور ہر سطح پر میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ بات انہوں نے جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جو ریٹائرڈ ڈی آئی جی پولیس راجہ عرفان سلیم کی بعد از ریٹائرمنٹ ترقی پر اظہارِ تشکر کے لیے ان سے ملنے آیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ہمیشہ ایسے افسران اور اہل افراد کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دیانتداری، محنت اور لگن کے ساتھ انجام دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ باصلاحیت افراد اپنی کارکردگی کی بنیاد پر خود کو منواتے ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 21 ارب 40 کروڑ ڈالر، بیرونی قرض 138 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس کے اصولوں پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بہتر طرز حکمرانی فراہم کی جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اہل، ایماندار اور باصلاحیت افراد کو آگے لانا حکومت کی پالیسی کا اہم جزو ہے۔

وزیراعظم نے راجہ عرفان سلیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پولیس سروس میں طویل مدت کے دوران پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور فرض شناسی کا عملی مظاہرہ کیا، جس کے اعتراف میں انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افسران نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں جو محنت اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔

اس موقع پر وفد کے ارکان نے وزیراعظم کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ راجہ عرفان سلیم کی ترقی ایک مثبت اقدام ہے جو میرٹ اور کارکردگی کی حوصلہ افزائی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

وفد میں سیاسی، سماجی، تعلیمی اور کاروباری شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے، جنہوں نے حکومت کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے اداروں پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔

وزیراعظم نے وفد کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی نمائندوں، سماجی شخصیات اور مختلف طبقات کی آراء کو اہمیت دیتی ہے اور باہمی مشاورت کے ذریعے ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرے گی تاکہ ریاستی ادارے مضبوط ہوں اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.