Gas Leakage Web ad 1

میرپورخاص تعلیمی بورڈکی جانب سے ہزاروں افغان شہریوں کو میٹرک کے جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیےجانےکا انکشاف

میرپورخاص تعلیمی بورڈکی جانب سے ہزاروں افغان شہریوں کو میٹرک کے جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیےجانےکا انکشاف

0

میرپورخاص تعلیمی بورڈ کی جانب سے ہزاروں افغان شہریوں کو میٹرک کے جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اے ایس پی قرۃ العین نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ افغان شہریوں نے جعلی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ڈومیسائل اور شناختی کارڈ بنوائے، اور سرٹیفکیٹ بنانے کے لیے فی کس 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔

جاپان نے اپنے اسٹریٹجک ریزرو سے تیل ریلز کرنا شروع کردیا

اے ایس پی کے مطابق کرپشن کیس میں میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے سیکرٹ برانچ کے انچارج سمیت دو افراد گرفتار ہیں۔ اینٹی کرپشن نے بھی بورڈ کا ریکارڈ قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس نے تعلیمی بورڈ اور سیکرٹ برانچ کے انچارج اعظم خان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

ملزم اعظم خان نے میڈیا کے سامنے اعتراف کیا کہ نمبر بڑھانے کے لیے 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے وصول کیے جاتے تھے، فیل کو پاس کرنے کے لیے 50 ہزار روپے لیے جاتے تھے، جبکہ جعلی میٹرک سرٹیفکیٹ کے لیے 5 لاکھ روپے وصول کیے جاتے تھے۔

ملزم نے بتایا کہ دو سرکاری اور دو نجی اسکول اس معاملے میں ملوث تھے، یہ اسکول پکے سرٹیفکیٹ کے لیے جعلی تصدیق نامہ جاری کرتے تھے، اور کنٹرولر بورڈ انور علیم اس سارے معاملے کا مرکزی کردار تھے۔ پیسوں کے لین دین کا سارا حساب کنٹرولر امتحانات کے پاس تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.