ایم ٹی بی سی کا قیام آزاد کشمیر کے لوگوں کیلئے مثبت اضافہ ہے، محمد سعید اکرم راجہ

0

مظفرآباد(سٹا ف رپورٹر)سینئر ڈاریکٹر پبلک ریلشنز سردار زرطیف بادشاہ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ محمد سعید اکرم راجہ سے مظفرآباد میں ملاقات کی ہے۔ 2024 کے up Coming پراجیکٹ پہ سردار زرطیف بادشاہ کی تفصیلی بریفنگ۔ سیاحت، تعلیم، آئی ٹی، سوشل سیکٹر پر ایم ٹی بی سی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے طہ کام پہ فوکس کر رہی ہے۔ آزاد کشمیر کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ ایم ٹی بی سی روزگار کے ساتھ تربیتی مراکز اور دوسری دیگر ٹیکنکل شعبوں پہ کام کر رہی ہے۔تاکہ یہاں کے نوجوانوں اپنے ملک میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ اسی معاملے کو دیکھتے ہوئے چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق صاحب نے باغ گرائمر سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ محمد سعید اکرم راجہ نے کہا کے ایم ٹی بی سی کا قیام آزاد کشمیر کے لوگوں کیلئے مثبت اضافہ ہے۔ جس سے یہاں کے لوگوں کو روزگار مل رہا ہے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ محمد سعید اکرم نے کہا کے وہ ایم ٹی بی سی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کریں گے۔تاکہ بیرونی سرمایہ کاری سے یہاں کے لوگوں کو روزگار مل سکے۔ سینئر ڈاریکٹر پبلک ریلشنز سردار زرطیف بادشاہ نے چیف جسٹس آزاد کشمیر کو دورہ باغ کی بھی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور جلد آنا کا وعدہ بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.