انجینئر بریگیڈیئر (ر) پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید یونیورسٹی آف بھمبر کا پہلا وائس چانسلر مقرر
بھمبر(سٹا ف رپورٹر) صدر آزاد کشمیرو چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف بھمبرنےوزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی سفارشات پر انجینئر بریگیڈیئر (ر) پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید کو یونیورسٹی آف بھمبر کا پہلا وائس چانسلر مقرر کر دیا .بریگیڈیئر یونس انتہائی تجربہ کار، ملک کے ممتاز ماہر تعلیم، ستارہ امتیاز ملٹری کے حامل، ریاست پاکستان کی بین الاقوامی تشخیص کار کے طور پر نمائندگی، چار دہائیوں تک بے مثال عالمی توثیق اور شہرت رکھنے والے، پاکستان کی پرائم یونیورسٹی (NUST) کے بانی رکن ہیں۔ عالمی افق پر اعلیٰ سطح کی تحقیق اور اشاعت، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے پاکستان اور آزاد کشمیر میں بے پناہ خدمات کے حامل ہیں,انجینئر بریگیڈیئر (ر) پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید، ستارہ امتیاز (ملٹری)، وائس چانسلر، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ)، میرپور آزاد جموں و کشمیر،/آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف بھمبر 03 نومبر 1958 کو ڈھمک کے خوبصورت گاؤں، پوسٹ آفس کانگڑہ (ملوٹ) تحصیل برنالہ، ضلع بھمبر آزاد کشمیر میں پیدا ہوئے۔ بریگیڈیئر یونس جاوید نے ایم ایس سی (کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی) اور پی ایچ ڈی (کمپیوٹنگ – سافٹ ویئر ڈیزائن اینڈ ٹیسٹنگ ان اگمینٹیو کمیونیکیشن سسٹمز) یونیورسٹی آف ڈنڈی، سکاٹ لینڈ (برطانیہ)، سال 1988 اور 1991 میں مکمل کرتے ہوئے کور آف ای ایم ای کے پہلے پی ایچ ڈی آفیسر ہونے کا غیر معمولی اعزاز حاصل کیابریگیڈیئر یونس جاوید نے جون 2021 کو میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مسٹ، میرپور آزاد جموں و کشمیر کا پانچ سال کے لیے چارج سنبھالا اس سے قبل فروری 2019 میں حکومت پنجاب نے ان کا تقرر بطور وائس چانسلر HITEC یونیورسٹی ٹیکسلا کیا جہاں وہ میرپور یونیورسٹی میں تقرری تک (جون 2021) وائس چانسلر رہے۔ میرپور یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ وہ ستمبر 2022 سے جنوری 2023 تک اضافی چارج پر یونیورسٹی آف کوٹلی (UoK) کے وائس چانسلر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔بریگیڈیئر یونس جاوید نے کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ (NUST) میں فیکلٹی آف انجینئرنگ کے ڈین کے طور پر چھ (06) سال اور اس کے بعد چار (04) سال HITEC ٹیکسلا میں فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈین کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی سفارشات پر صدر ریاست / چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف بھمبر نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید ستارہ امتیاز ملٹری، وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مسٹ، میرپور AJ&K کو آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف بھمبر کا پہلا وائس چانسلر مقرر کر دیا۔ بریگیڈیئر یونس جاوید میرپور یونیورسٹی کی وائس چانسلر شپ کے ساتھ ساتھ بھمبر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ذمہ داریاں اضافی چارج پر نبھائیں گے۔ آرمی کور آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ (EME) کے پہلے پی ایچ ڈی آفیسر کے طور پر وہ 1991 میں NUST (کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ، راولپنڈی) کے ساتھ منسلک ہوئے۔ 1993 میں NUST کے چارٹر کے تشکیل کے لیے ٹیم کے بانی رکن بنے اور بعد میں بطور استاد اور ریسرچر NUST (کالج آف ای ایم ای) میں 25 سال تک خدمات سرانجام دیں۔

انجینئر بریگیڈیئر (ر) پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید، ستارہ امتیاز (ملٹری)، کا تعلیمی سفر گورنمنٹ پرائمری اسکول کانگڑہ، ملوٹ اپنے آبائی گاؤں سے شروع ہوا اور 1969 سے 1974 میں پا نچو یں جماعت تک تعلیم حاصل کی۔1974 میں گورنمنٹ ہائی سکول دھندڑ کلاں سے میٹرک کیا اور ایف ایس سی (پری انجینئرنگ) 1976 میں گورنمنٹ ڈگری کالج بھمبر سے کی۔بریگیڈیئر یونس جاوید نے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کی اور اس کے ساتھ ساتھ گریڈ 1st سے FSc تک کے تمام اسکول اور کالجز کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی جو کہ بلاشبہ نایاب اور غیر معمولی کارناموں میں سے ہے۔ انہوں نے وزارت امور کشمیر، حکومت پاکستان سے اسکالرشپ حاصل کی جس نے یو ای ٹی، لاہور میں بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ کی راہ ہموار کی، جہاں سے انہوں نے سال 1982 میں الیکٹریکل انجینئرنگ میں گر یجویشن کی۔پاکستان آرمی میں الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ (E&ME) میں کمیشن کے بعد، انہوں نے انجینئرنگ آرگنائزیشن میں جون 1983 سے ستمبر 1987 تک چار سالوں تک خدمات سر انجام دیں۔ اس عرصے کے دوران، وہ ورکشاپ افسر اور تکنیکی معائنہ ٹیم کے سربراہ جیسی ہم اسائنمنٹس پر فائز رہے۔ اسی عرصے کے دوران بریگیڈیئر یونس نے 1984 میں راولپنڈی کے ممتاز کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ (CE&ME) سے الیکٹرانکس انجینئرنگ کورس میں پوسٹ گریجویشن کیا۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر حکومت کا بے سہارا لوگوں کیلئے بڑا اقدام
