آزادکشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 11 ارب روپے کی فراہمی، وزیراطلاعات کا دعویٰ

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

مظفرآباد (نیوز ڈیسک) آزادکشمیر کے وزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ اور وزیر جنگلات اکمل حسین سرگالہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے عوامی سہولت کے لیے پراپرٹی ٹیکس میں نصف سے زیادہ کمی کی ہے۔ اس اقدام کا مقصد کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور تعمیر و ترقی کا عمل تیز کرنا ہے۔ وزراء نے کہا کہ "کشمیر کی مکمل آزادی ہماری منزل اور آزاد خطے کی ترقی ہمارا خواب ہے، ان شاء اللہ ہم اس خواب کو حقیقت میں بدلے گے۔”

پی آئی ڈی کمپلیکس میں پریس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ "کشمیریوں کا مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہمارا بنیادی مطالبہ ہے۔” انہوں نے یوم تاسیس کے موقع پر شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور افواج پاکستان کی خدمات کو بھی سراہا۔

وزیر جنگلات اکمل حسین سرگالہ نے کہا کہ "گری پڑی لکڑی کی نیلامی کے حوالے سے پالیسی تیار کی جا رہی ہے اور جلد اس کا آغاز ہوگا۔” انہوں نے گلوبل وارمنگ کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں گرین درختوں کی کٹائی کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ "وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر ٹیکس کے نظام کو آسان بنایا جا رہا ہے، اور حکومت نے چینی استعمال پر 144 کا نفاذ کیا ہے۔”

سیکرٹری اطلاعات و جنگلات انصریاقوب خان نے واضح کیا کہ "حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت گرین درختوں کی کٹائی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔”

Leave A Reply

Your email address will not be published.