مساجد میں اب بجلی فری ہوگی،وزیر آزاد کشمیر کا بڑا اعلان

0

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی ) چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزاد جموں وکشمیر کابینہ کا 27واں اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا.اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے گذشتہ ہونے والے اجلاس ہاء میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق دی گئی. آزاد جموں و کشمیر کابینہ نے طلاق رجسٹریشن فیس, آزادکشمیر کی مساجد میں جہاں میٹر نصب ہیں،وہاں بجلی بلات کی 200 یونٹ کی حد تک معاف کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے محمکہ اوقاف کی رائیٹ سائیزنگ کی منظوری کے علاوہ وزیر حکومت سردار عامر الطاف خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دی. کمیٹی میں چوہدری یاسر سلطان, احمد رضا قادری اور چوہدری قاسم مجید شامل ہیں. کمیٹی 7 دن میں اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔

کابینہ نے آزاد جموں و کشمیر کریمنل لاء میں ترمیم, آزادکشمیر محکمہ برقیات میں رائیٹ سائزنگ کی بھی منظوری دے دی. اجلاس میں کابینہ نے آزادکشمیر بلڈنگ کنٹرول ایکٹ 2024ء کو اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کرنےکی بھی منظوری دی. کابینہ نے آزادکشمیر محکمہ تعلیم میں ایک جامع ٹرانسفر پالیسی کی سفارشات 7 دن میں کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے. آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے اجلاس میں لنگرپورہ اور ٹھوٹھہ سیٹلائیٹ ٹاؤنز میں غیرقانونی الاٹمنٹ کے حوالہ سے پیش ہونے والی رپورٹ پر وزیرحکومت میاں عبدالوحید کی سربراہی میں ایک کمیٹی کی منظوری دی گئی۔

کمیٹی میں چوہدری محمد رشید, احمد رضا قادری اور سیکرٹری پی پی ایچ شامل ہونگے. کمیٹی اپنی سفارشات ایک ماہ میں مکمل کرتے ہوئے کابینہ میں پیش کرے گی۔

مزیدپڑھیں:کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کی بالادستی ہماری ترجیح ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر

کابینہ نے پیرس اولمپکس میں پاکستانی جیولن تھرور ارشد ندیم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے. آزاد جموں و کشمیر کابینہ نے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے مشن پر گامزن ہے. تعلیم ،صحت اور سیاحت سمیت عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لئے حکومت تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاتفریق احتساب ہر یقین رکھتا ہوں اور ریاست میں میرٹ کا نظام بحال کر دیا ہے اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائےگا. انہوں نے کہا کہ ریاست کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی ریاست بنایا جائے گا۔انہوں نے وزراء سے کہا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کی خود مانیٹرنگ کریں تاکہ سرکاری رقوم صیحیح انداز میں خرچ ہوں ،عوام کے ٹیکس کی ایک ایک پائی کی حفاظت کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.