حویلی کہوٹہ میں موبائل نیٹ ورک ایشوز کے حل کے لئے اہم ملاقاتیں
اسلام آباد(نیوزڈیسک)آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے حویلی کہوٹہ میں موبائل نیٹ ورک ایشوز پر چیف کوآپریٹ اینڈ ریگولیٹری آفیسر موبی لنک سید فخر احمد،اور پریذیڈنٹ پبلک اینڈ گورنمنٹ افئیرز ٹیلی نار نیٹ ورک رضا ذوالفقار نقوی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں کے دوران حویلی میں موبی لنک اور ٹیلی نار سروس فراہم کیے جانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ سید فخر احمد نے وزیر حکومت کو حویلی میں موبی لنک سروس کے ضمن میں مسائل کے حوالے سے بریف کیا۔ وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا انشاءاللہ جلد حویلی میں موبل لنک کی موبائل سروس شروع ہو جائے گی ۔
چیف کوآپریٹ اینڈ ریگولیٹری آفیسر اور ریذیڈنٹ پبلک اینڈ گورنمنٹ افئیرز ٹیلی نار نیٹ ورک نے وزیر حکومت کا شکریہ ادا کیا