پولیس آپریشن کے دوران راولاکوٹ جیل سے فراردو خطرناک قیدی دوبارہ گرفتار

0

راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ فرار قیدیوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پولیس آپریشن کے دوران دو خطرناک قیدی دوبارہ گرفتار کر لیے گئے ہیں۔آزاد کشمیر پولیس نے محمد عثمان اور فیضان عزیز کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ فرار قیدی قتل اور دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث تھے،سزائے موت کے قیدی محمد عثمان پر ایک کروڑ روپے حکومت آزادکشمیر نے مقرر کر رکھے تھے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ قتل کے مقدمہ میں ملوث فیضان عزیز پر 30 لاکھ روپے مقرر تھے۔گرفتار قیدیوں سے تفتیش کی جارہی ہے،فرار قیدیوں اور انکے سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.