آزاد کشمیرایڈیٹوریل

آزادکشمیر،سرکاری ملازمین کو ایک ارب پچاسی کروڑ کا قرضہ جاری

مظفر آباد(نمائندہ خصوصی)بینک آف آزاد جموں و کشمیرنے ریاست کے سرکاری، نیم سرکاری اورخودمختار اداروں کے5ہزار 200سے زیادہ مستقل ملازمین کو ”ایڈوانس سیلری سکیم“ کے تحت انتہائی کم مارک اپ پر ایک ارب 85کروڑ روپے سے زائد قرضہ جات فراہم کئے۔

گزشتہ روزبینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرشاہد شہزاد میر کی زیر صدارت بزنس کو فروغ دینے کے لئے منعقدہ جائزہ اجلاس میں کہا گیا کہ ملازمین بچوں کی تعلیم، ان کی شادی جیسی گھریلو اور دیگر ضروریات کے لئے 4 سال تک کی مدت کے لئے اس سکیم سے مستفید ہو تے ہوئے 30لاکھ روپے تک قرض حاصل کرسکتے ہیں۔اس سکیم کے تحت پہلے سے قرضہ جات سے مستفید ہونے والے ملازمین بھی اضافی رقم حاصل کر سکتے ہیں۔

ایڈوانس سیلری سکیم کے تحت تیز ترین پراسیسنگ،انتہائی آسان شرائط پر صارفین کو قرضہ جات فراہم کئے جا رہے ہیں۔ملازمین اس سکیم سے مستفید ہونے کے لئے بینک کی کسی بھی برانچ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ بینک گولڈ لون، ہاؤسنگ فنانس، پرسنل لون، کار فنانسنگ، موٹر سائیکل لون، ہوم اپلائنسز، ایس ایم ای، مائیکرو، کمرشل، ٹورازم ڈویلپمنٹ اور ہیلتھ کیئر وغیرہ جیسی متعددقرضہ جات کی پرکشش سکیموں کے تحت قرضہ جات فراہم کر رہا ہے۔

قرضہ جات سکیموں تک صارفین کی آسان رسائی کا مقصد خطے کی سماجی اور معاشی ترقی میں تیزی لانا ہے جب کہ کشمیر بینک صارفین کے تعاون و اعتمادکے باعث ریاست کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے تمام بزنس اہداف عبور کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button